نئی دہلی(وارتا) فیس بک کا گذشتہ سال ہندوستانی معاشی نظام میں تعاون چار ارب ڈالرکے برابرہے اور اس کے سبب ملک میں ۳لاکھ ۳۵ہزار لوگوں کو روزگار حاصل ہوا ۔بازارصلاح اور مالی خدمات انجام دینے والی امریکی کمپنی ڈے لائٹ نے فیس بک گلوبل ایکو نامک ان پیک نامی اپنی رپورٹ میں یہ بات بتائی ۔فیس بک کے متعلق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال ہندوستان سمیت دنیا بھرکے معاشی نظام میں فیس بک کا استعمال ۲۲۷ارب ڈالرکے مساوی رہا ۔ اسی کے ساتھ اس نے ۴۵لاکھ افراد کو اس کے ذریعے روزگار فراہم کرایا ۔ واضح رہے کہ فیس بک ایک سوشل
نیٹ ورٹیب پلیٹ فارم ہے ۔جس کے ذریعے تاجر اور گراہک بھی ایک دوسرے سے رابطہ قائم کرتے ہیں اور اپنی تجارت میں اضافہ کرتے ہیں ۔ اور دشواریوں پر قابو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔