ممبئی ( ڈاکٹرمحمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ )
فیضان شیخ جاوید جمال الدین نے ممبئی یونیورسٹی کے زیراہتمام ماسٹر آف آرٹس ،کمیونیلیشن اینڈ جرنلزم(ایم اے سی جے ) کے امسال کے امتحان میں فرسٹ کلاس فرسٹ کامیابی حاصل کی ہے۔فیضان ،سنیئرصحافی جاوید جمال الدین کے فرزند ہیں۔گرونانک خالصہ آرٹس ،سائنس اور کامرس کالج سے بی ایم ایم میں کامیابی حاصل کی اور پھر فیضان جاوید نے یونیورسٹی آف ممبئی کے صحافت اور ماس میڈیاکے دو سالہ پوسٹ گریجویٹ کورس میںداخلہ لیا اورامسال شاندارکامیابی حاصل کی ۔
اس سے قبل ان کے کئی مضامین کالج کے میگزین اور ہندوستان ٹائمس اور دیگر اخبارات میں شائع ہوتے رہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ فیضان نے زی نیوز اوردوردرشن نیشنل پر تربیت حاصل کی ہے ،دوردرشن پر خدمات کے دوران انہوںنے گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں مہاراشٹرکی انتخابی سرگرمیوں کو کورکیا ۔اس دوران انہوںنے مہاراشٹر کے متعدد معروف سیاسی اور سماجی لیڈروںسے انٹرویوبھی کیے۔
مستقبل میںفیضان شیخ کا منصوبہ پولیٹکل سائنس میں ایم اے کے ساتھ ہی مسلمانوں کے تعلیمی ،سماجی اور اقتصادی مسائل پر اسٹڈی کرنا چاہتے ہیں ۔ان دنوں فیضان سچر کمیٹی اور ڈاکٹر محمودالرحمن کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔