لکھنؤ:دہلی سے فیض آباد جا نے والی 14206 فیض آباد۔دہلی ایکسپریس ٹرین کے آٹھ ڈبے گڈھ مکتیشور کے پاس پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے 39 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ واضح رہے کہ دہلی سے فیض آباد جا نے والی ٹرین کے آٹھ ڈ بے کل رات نو بجے کے قریب گڈھمکتیشور اور برج گھاٹ درمیان پٹری سے اتر گئے تھے ۔ اس حادثے میں 100 سے زیادہ مسافر زخمی ہو گئے تھے جس میں تین کی حالت نازک ہے جھن میں سے دو کو مرادآباد اور ایک زخمی کو دہلی ریفر کر دیا گیا ہے ۔ شمالی ریلوے کے جنرل منیجر اے کے پتھیا نے بتایا کہ امدادی کام تیزی سے چل رہا ہے ۔ ٹوٹی پٹریوں کی مرمت اور حادثے کے سکار ڈبے کو ہٹایا جا رہا ہے جس سے متاثرے ٹریفک بحال ہوسکے ۔ ذرائع نے بتایا ریلیف ٹرینوں کو دہلی اور مراد آباد سے روانہ کیا گیا ہے ۔ آج رات تک پٹریوں مرمت کے کام مکمل ہو جانے کی امید ہے ۔ دریں اثنا ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ 31 ٹرینوں کا راستہ تبدیل کا گیا ہے اور آٹھ ٹرینوں کی آمدو رفت کو منسوخ کر دیا جس میں ایک ایکسپریس ٹرین بھی شامل ہے ۔