مسدوھا؍فیض آباد(نامہ نگار)تھانہ پورا قلندر علاقہ کے راجا پور معافی گاؤں میں دوشنبہ صبح اجابت کے لئے نکلے ایک ضعیف کا گلا دبا کر قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی گئی۔ مدعی ویرندر کمار نے زمینی تنازعہ قرار دیتے ہوئے اپنے چچا اور چچازاد بھائی کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرایاہے۔تحریر کے مطابق متوفی پرمیشور دین (۷۵سال)دوشنبہ کو علی الصبح رفع حاجت کے لئے نکال تھا۔ صبح چھ بجے گاؤں کی ایک عورت پاروتی نے لاش دیکھی اور گاؤں آکر گھر والوں کو اطلاع دی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں گاؤں والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ ایس پی سٹی آر ایس گوتم نے معاملے کا جائزہ لیا۔ متوفتی کے گلے پر نشان ہے،جس سے اندیشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ بزرگ کا قتل گلا دبا کر کیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق مت
وفی کے تین لڑکے ہیں۔ان میں بٹوارہ بھی ہوگیا تھا لیکن ایک بھائی غیر مطمئن تھا۔ واردات کے دن متوفی کا بڑا بیٹا کرشن کمار جو محکمہ جنگلات پیلی بھیت میں ملازمت کرتا ہے۔ جسے اسٹیشن پہنچانے کے لئے مدعی ویریندر کمار ولد کرشن کمار فیض آباد گیا تھا۔وہ وہاں سے واپس لوٹا اور واردات کی اطلاع پاکر حیران رہ گیا۔اس نے اپنے چچا انل کمار اور چچا زاد بھائی ادے بھان پر قتل کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو نامزد تحریر دی۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا۔ تھانہ انچارج راجیش چندر ترپاٹھی نے بتایا کہ ملزم فرار ہے۔ اس کی سرگرمی سے تلاش جاری ہے۔