بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور کترینہ کیف کی آنے والی فلم ‘فینٹم’ کی پہلی جھلک آج ریلیز کردی گئی ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔
اس فلم کے ہدایت کار کبیر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس فلم کی پہلا پوسٹر ریلیز کیا۔
اس پوسٹر میں اداکار سیف علی خان اور کترینہ کیف اپنی انکھوں پر کپڑا باندھے ہوئے ہیں اور ان کے پیچھے تاج محل موجود ہے۔
انڈین ایکپریس کے مطابق اس فلم کا پہلا پوسٹر 2011 کے ویڈیو گیم ہوم فرنٹ کی نقل بھی لگ رہا ہے۔