فلم’فاسٹ اینڈ فیوریس ۷‘ میں دنیا کی تیسری مہنگی ترین جبکہ مشرق وسطی میں بنائی گئی پہلی ‘سپر کار’ نے تہلکہ مچا رکھا ہے۔حل ہی میں جاری ہونے والے فلم کے نئے ٹریلر میں ہالی وڈ سٹار ون ڈیزل کو لکن ہائپر سپورٹس ‘اڑاتے’ دکھایا گیا ہے۔ دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے تیسری گاڑی ۔۳ء۴ ملین ڈالرز مالیت کی اس گاڑی میں۷۷۰ ہارس پاور کا انجن ہے جو گاڑی کو ۳۸۵ کلومیٹر / فی گھنٹہ کی حد رفتار فراہم کرتا ہے۔گاڑی کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ہیروں کے ساتھ ساتھ قیمتی دھاتیں بھی استعمال میں لائی گئی ہیں۔یہ گاڑی ڈبلیو موٹرز نے ۲۰۱۲ بیروت میں متعارف کرائی تھی۔
ڈبلیو موٹرز نے فلم کے لیے لکن ہائپر سپورٹس جیسی ۱۰ گاڑیاں بھی بنائیں جو فلم کی شوٹنگ کے دوران تباہ ہو گئیں اور اب ان کے گودام میں ایسی صرف ایک گاڑی موجود
ہے۔