میامی، 24 مارچ (یو این آئی)دو مرتبہ کی چمپئن اور پانچویں سیڈ سوئٹزرلینڈ
کے راجر فیڈرر، دفاعی چمپئن برطانیہ کے اینڈی مرے اور خواتین کے زمرے میں سیکنڈ سیڈ چین کی لی نا نے اپنے اپنے سنگلز مقابلے جیت کر میامی ماسٹرس ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے دور میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے پانچویں سیڈ فیڈرر نے مردوں کے زمرے کے تیسرے دور میں ہالینڈ کے شیموڈی باکیر کو اسٹریٹ سیٹوں میں چھ۔تین، چھ۔تین سے، چھٹی سیڈ مرے نے اسپین کے فسیانو لوپیز کو آسان مقابلے میں چھ۔چار، چھ۔ ایک سے اور اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے اٹلی کے آندرے سیپی کو چھ۔تین، چھ۔دو سے ہراکر چوتھے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا۔تیسویں سیڈ جرمنی کے فلورین میئر کو چوتھے راؤنڈ میں واک اوور مل گیا۔ سترہ مرتبہ کی گرینڈ سلیم فیڈررنے آسان جیت حاصل کی جہاں چوتھے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ فرانس کے رچرڈ گاسکے سے ہوگا جنہو ںنے ایک دیگر مقابلے میں جنوبی افریقہ کے کیون انڈرسن کو چھ۔تین ، چھ۔چار سے ہرایا۔مرے نے لوپیز کے خلاف جیت کے بعد نو ۔صفر کا ریکارڈ بنالیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی کا میامی میں جیت کا ریکارڈ اکیس۔چھ پہنچ گیا ہے۔مرے کا چوتھے راؤنڈ میں مقابلہ فرانس کے جوول فریڈ سونگا سے ہوگا جنہو ںنے ایک زبردست مقابلے میں قبرص کے مارکوس بغداتس کو چار۔چھ، سات۔ چھ، سات۔ پانچ سے ہرایا۔ مردوں کے ایک دیگر مقابلے میں تامی راب ریڈو نے فرانس کے جولین بینوئی کو چھ۔تین، چھ۔چار اور جاپان کی کیئی مشکوری نے بلغاریہ کے گری گوری دمتروف کو سات۔چھ، سات۔پانچ سیہرایا۔خواتین کے سنگلز زمرے میں امریکی کھلاڑی وینس ولیمس نے جیت کے ساتھ شروعات کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔
انہو ںنے ڈھائی گھنٹے چلنے والے مقابلے میں آسٹریلیا کی کیسی ڈیلے کووا کو چھ۔چار، پانچ ۔سات، چھ۔چار سے ہرایا۔پولینڈ کے اگننسکا ردوانسکا نے روس کی ایلینا ویسنینا کو سات۔پانچ، چھ۔تین ، ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے امریکہ کی سلوین اسٹیفن کو چھ۔ایک، چھ۔صفر اور امریکہ کی باربرا لیپ چیکو نے اجلاٹونگ جانو وچ کو چھ۔چار، چھ۔سات، سات۔چھ سے ہرایا۔