پیرس۔بیلارس کی ٹینس اسٹار وکٹوریہ آزارینکا فٹنس مسائل کے باعث ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اور روم ٹورنامنٹس سے دستبردار ہو گئیںاور اب انکی فرنچ اوپن میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گئی ہے۔دریں اثناء گرانڈ سلام میں عالمی ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے راجر فیڈرر کی بھی سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام میں شرکت غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے کیونکہ ان کے متعلق کہا جارہا کہ ان کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے لہذا فیڈرر فرنچ اوپن میں شرکت پر اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنے کو ترجیح دینے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔ سابق عالمی نمبر ایک آزارینکا پاؤں کے زخم میں مبتلا ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ آزارینکا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث روم اور میڈرڈ اوپن سے دستبرداری ان کیلئے بہت تکلیف دہ ہے تاہم ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور وہ مکمل طور پر فٹ ہونے کے بعد کورٹ میں شاندار انداز سے واپسی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فٹ ہونے کیلئے سخت محنت کر رہی ہیں تاہم اس وقت وہ فرنچ اوپن میں شرکت کے بارے حتمی طور پر کچ
ھ نہیں کہہ سکتی۔ آزارینکا نے رواں برس اب تک صرف تین ٹورنامنٹس کھیلے ہیں۔انہوں نے آخری مرتبہ7 مارچ کو انڈین ویلس چیمپین شپ کا میچ کھیلا تھا۔ میدان سے غیر حاضری کے سبب وہ عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ میڈرڈ اوپن 3 مئی جبکہ روم کا ایونٹ 12 مئی سے کھیلا جائے گا۔ وکٹوریا کی نظریں سال کے دوسرے گرانڈ سلام پر مرکوز ہیں جو پیرس میں 25مئی کو شروع ہوگا۔