سنسناٹی۔دوسری سیڈ اورپانچ بار کے سنسناٹی چمپئن راجر فیڈرر نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اینڈی مرے کو شکست دی جبکہ خواتین میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمز نے بھی سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔17 بار کے گرینڈ سلیم فاتح سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے مرے کو 6..3 7..5 سے ہراتے ہوئے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ اگرچہ مرے نے دوسرے سیٹ میں سبقت حاصل کر لی تھی لیکن فیڈرر نے دو بار مرے کی سروس توڑتے ہوئے اسکور 4..4 سے برابر کر لیا۔ اس کے بعد مرے نے سبقت بنانے کی کافی کوشش کی لیکن آخر میں سوئس کھلاڑی نے اپنے نام جیت درج کی۔دوسری جانب خواتین میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا نے کوارٹر فائنل میں آٹھویں سیڈ سربیا کی ایلینا یانکووچ کو صرف 58 منٹ چلے مقابلے میں مسلسل سیٹو ںمیں شکست دے کرسیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے۔عالمی نمبر تین کھلاڑی فیڈرر نے کہا کہ وہ دوسرے سیٹ میںآٹھویں ترجیح حاصل مرے کو ٹکر دینے کیلئے اپنی تھوڑی بہت تال کھو چکے تھے۔ فیڈرر اطمینان سے وہ گیند کو کافی اچھی طرح ہٹ کر رہے تھے۔ میں نے تھوڑی دیر کیلئے تال میل کھو چکے تھے ۔میں نے واپسی کی۔ مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے میں نے دوسرا سیٹ چھین لیا ہو۔وہیں دوسرے سیٹ میں واپسی کرنے کے باوجود مقابلہ جیتنے میں ناکام رہے مرے نے کہا ظاہر ہے کہ میں دوسرے سیٹ میں اچھا کر رہاتھا اور پھر میں نے اسے گنوا دیا۔ یہ شرمناک ہے۔فیڈرر کا اگلا مقابلہ پانچویں سیڈ کینیڈا کے ملوس راینی سے ہوگا جنہوں نے 57 منٹ تک چلے دیگر کوارٹر فائنل مقابلے میں میں 15 ویں سیڈ اٹلی کے فوجنینی کو روند دیا۔ ایک اور سیمی فائنل میں فرانس کے جلین بیناتو کا مقابلہ اسپین کے ڈیوڈ فیرر سے ہوگا۔ فیرر نے کوارٹرفائنل میں 16 ویں سیڈ اسپین کے ٹامک روبریڈو کو 6..4 3..6۔6..3 کے مقابلہ میں شکست دی جبکہ بیناتو نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹانسلاس واورنکا کو 1..6 6 ..۔ 6..2 سے شکست دی۔ جوکووچ کے خلاف کل 14 میچوں میں سے 10 ویں جیت درج کرانے والی ولیمز نے کہا یانکووچ نے مجھے کافی بار شکست دی ہے۔ میں آج جانتی تھی کہ مجھے آج اس کھیل پر توجہ لگانا ہے اور اپنابہترین دینے کی کوشش کرنی ہے۔ ولیمز کا سیمی فائنل میں ڈنمارک کی کیرولن ووزنیاکی سے مقابلہ ہوگا۔ 12 ویں سیڈ ووزنیاکی نے خواتین سنگلز کے کوارٹر فائنل میں چوتھی سیڈ پولینڈ کی اگنسکا ردونسکا کو شکست دی۔ ایک اور دیگر سیمی فائنل میں پانچویں سیڈ روس کی ماریا شاراپووا کا مقابلہ سابق عالمی نمبر ایک سربیا کی اناایوانووچ سے ہوگا۔ شاراپووا نے کوارٹر فائنل میں دوسری سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ کو تین سیٹوں تک چلے مقابلے میں 3..6۔6..4 6..4 سے شکست دی۔