سنسناٹی۔ تیسرے سیڈعالمی کھلاڑی اور17 بار کے گرینڈ سیلم فاتح سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں رابرٹو بتستا اگت کو مسلسل سیٹوں میں 4-6، 4-6سے شکست دے کر اگلے دور میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔۔ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں نوواک جوکووچ سے ہارنے کے بعد فیڈرر کا یہ پہلا مقابلہ تھا۔اس سے پہلے راؤنڈ میں بائی ملی تھی۔ فیڈرر نے مقابلے میں جیت درج کرنے کے لئے ایک گھنٹے اور نو منٹ کا وقت لیا۔سوئس کھلاڑی نے کہامیرے دماغ میں ہارڈ کورٹ سیزن میں بہترکارکردگی پیش کرنے کے لئے کافی چیزیں ہیں۔ سب سے پہلے ، آپ کو پوری طرح فٹ اور صحت مند ہونا ہوگا کیونکہ آپ کھیل کے دوران ایک جگہ پر رک کر دوسری سمت میں گھوم سکتے ہیں جو کہ دوسرے میدانوں پر اتنا آسان نہیں ہوتا۔اس سے پہلے آسٹریلیا کے نک کرگیوس کو پہلے راؤنڈ کے یک طرفہ مقابلے میں فرانس کے رچرڈ گاسکے نے 2-6، 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ 12 ویں سیڈ گاسکے نے چھ میں سے چار موقعوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوئے آسان جیت حاصل کی۔ گاسکے کا اگلے راؤنڈ میں آسٹریلیا کے 19 سالہ تھناسي کوکناکس سے مقابلہ ہو گا۔دیگر مقابلوں میں امریکہ کے سیم سوال نے ہم وطن جان اسنر کو 3-6، 6-7سے شکست دی جبکہ کروشیا کے بورنا کورک نے جرمنی کے الیکزینڈر جویرور کو 5-7، 6-3، 6-7سے شکست دی۔