نئی دہلی (بھاشا)نجی شعبہ کا فیڈرل بینک کاروباری مہم کے تحت ۱۶-۲۰۱۵ء میں کریڈٹ کارڈ کاروبار میں قدم رکھنے کے امکانات تلاش کر سکتا ہے۔ فیڈرل بینک کے ایم ڈی شیام شری نواسن نے کہا کہ ہم املاک بندوبست اور کریڈٹ کارڈ کاروبارپر توجہ دے رہے ہیں۔ہم آئندہ مالی سال میں نہیں بلکہ ۱۶-۲۰۱۵ء میں ان دوکاروباروں میں قدم رکھنے کے امکانات تلاش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کریڈٹ کارڈ کاروبار کیلئے بینک معاہدہ اور تحویل پر غور کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ نجی شعبہ کے ایک دیگر بینک ’انڈ سائنڈ‘ بینک نے ملک میں ڈیوش بینک کے کارد کاروبار کی تحویل کے ذریعہ کریڈٹ کارڈ کاروبار میں قدم رکھا ہے۔ مختلف کاروبار کے ساتھ بینک اپنی آمدنی کے ذریعہ میں اضافہ کر سکے گا۔ شری نواسن نے کہا کہ بینک اپنی این پی اے کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ فیڈرل بینک اس کنسورٹیم کا حصہ ہے جس نے کنگ فشر ایئر لائنس کو قرض دیا ہے۔ بینک نے اب تک ۱۰کروڑ روپئے کی وصولی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہم نے کنگ فشر
ایئر لائنس سے دس کروڑ روپئے کی وصولی کی ہے۔ کمپنی کو ہم نے ۸۵ کروڑ روپئے قرض دیا تھا۔ ایس بی آئی کی قیادت والے اس کنسورٹیم میں ۱۷بینک ہیں جن کا کنگ فشر پر تقریباً ۷ہزار کروڑ روپئے بقایا ہے۔انہوںنے کہا کہ اگر ہمیں اپنا بقایہ وقت پر مل جائے تو ہم جلد ہی آئندہ کے منصوبوں پر عملدرآمد کرنے میں تیزی کا مظاہرہ کر سکوں۔