پیرس۔سترہ بار کے گرینڈسلیم چمپئن راجر فیڈرر جب جنیوا میں اٹلی کے خلاف ڈیوس کپ سیمی فائنل کھیلیں گے تو ان کا ارادہ پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں لے جانے کا ہوگا۔ فیڈرر نے اپنے چمکدار کیریئر میں سارے ٹاپ خطاب جیتے ہیں لیکن ابھی تک اولمپک سنگلز طلائی اور ڈیوس کپ خطاب سے وہ محروم ہیں۔ اپنے قریبی دوست اور آسٹریلوی اوپن چمپئن اسٹان واورنکا کے ساتھ مل کر وہ ٹیم کو ڈیوس کپ دلا سکتے ہیں۔ اٹلی کو شکست دے کر 21 سے 23 نومبر تک ہونے والے فائنل میں داخلہ حاصل کر لے گا جہاں اس کا سامنا فرانس یا جمہوریہ چیک سے ہوگا۔