ملزمین کے قبضہ سے دیسی پستول و کارتوس برآمد
کانپور۔ (نامہ نگار)۔ گزشتہ دوبرس سے بند پڑی ہوئی اچار فیکٹری کو لوٹنے کی غرض سے گئے ہوئے سات بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ کانپور کے ایس ایس پی شلبھ ماتھر نے اس سلسلہ میں بتایا کہ کل رات بدمعاشوں نے چوبے پور میںواقع بند پڑی ہوئی اچار فیکٹری کے دو چوکیداروں کو یرغمال بناکر لوٹنا شروع کر دیا۔ اسی دوران ایک چوکیدار نے موقع ملنے پر پولیس کنٹرول روم میں فون کر دیا۔ اطلاع ملنے کے بعد چوبے پور پولیس اسٹیشن کے افسر نیرج یادو پولیس ٹیم کے ساتھ جائے موقع پر پہنچے۔ پولیس نے جب فیکٹری میں داخ
ل ہونے کی کوشش کی تو بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ مسٹر ماتھر نے بتایا کہ اسٹیشن افسر یادو کانچ کا ٹکڑا لگنے سے زخمی ہو گئے اسی دوران ایس پی دیہات سریندر تیواری کی قیادت میں مختلف تھانوں کا پولیس عمل وہاں پہچنا اور انہوں نے فیکٹری کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ پولیس نے موقع سے سات بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمین میں سچینڈی کے تین بھائی وپن، تنو اور سچن شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بگھنو علاقہ کا امت، بٹھور علاقہ کا پردیپ اور موسیٰ نگر علاقہ کے سنیل اور بھوگی پور کا کلو شامل ہیں۔