فتح پور(نامہ نگار )۔ معصوم بچے کے ساتھ غیر قدرتی فعل اور قتل کرنے کے بعد ملزم کوتھانے سے رہا کرنے کی مخالفت میںگلابی گینگ تنظیم کے عہدیداران ،متاثرہ کنبہ وگائوں کے لوگوںنے ضلع مجسٹریٹ وایس پی دفتر کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمین کوگرفتارکرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے الزام عائد کیاکہ تینوں ملزمین کورہا کرنے کے عوض پولیس نے تین لاکھ روپئے لئے ہیں۔ جمعرات کو جعفر گنج تھانہ حلقہ بھورہرا کی رہنے والی درگا کے ساتھ قرب ووجوار کے گائوں کے لوگوںنے گلابی گینگ کی ضلع کمانڈر سشیلا موریہ کی قیادت میں ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمین کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔ گائوںکے لوگوںنے دونوں افسران کوسپرد عرضداشت میں کہا ہے کہ ۲۳جون کو ۹سالہ بچے کے ساتھ گائوں
کے شتروگھن وپپونے غیر انسانی فعل کیاتھا ۔