بریلی۔قبرستان اورشمشان کیلئے آراضی دستیاب کرانے کیلئے سماج سیوا منچ کے ترجمان پمی خان عباسی کی قیادت میں سیکڑوں لوگوں نے سیٹی مجسٹریٹ کو عرضداشت سپردکی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کاشی رام رہائشی اسکیم کے تحت روہیک کھنڈ میڈکل کالج سے آگے کاشی رام رہائشی کالونی واقع ہے ۔
مذکورہ کالونی میں غریب طبقے کے لوگ رہائش کرتے ہیں اورعلاقہ کی آبادی دس ہزار افراد پر مشتمل ہے کالونی میں تمام سہولیات موجود ہیں لیکن اگر کسی شخص کی موت ہوجاتی ہے وہ چاہیے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہوان کے لوگوںکی آخری رسومات ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے جبکہ قرب وجوار کے گائوں کے لوگ اپنے گائوں میں ان کی آخری رسوم اداکرنے کی مخالفت کرتے ہیں کئی مرتبہ اس قسم کی پریشانی پیش آئیں یہ مسئلہ آج بھی قائم ہیں اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ایک شمشان اورقبرستان کی ضرورت ہے۔ اس کالونی کے آس پاس بی ڈی اے محکمہ کی اراضی خالی پڑی ہے اس لئے عوامی مفادات میں اورغریبوں کے مفاد میں بی ڈی اے کے آراضی پر ایک شمشان اورقبرستان کی تجویز کی جانچ کرنے کے بعد اسے بنایا جائے گا اورشمشان وقبرستان کے لئے آراضی فراہم کی جائے ۔ عرضداشت سپرد کرنے والوں میں ندیم شمشی ، پمی وارثی، یسین قریسی ، اشفاق علی ، اوم پرکاش ، مہیندر ساگر ،موتی لال ساگر،کاشی رام کشیپ، عاصم حسین، اشفاق علی شامل تھے۔