کانپورشہر(نامہ نگار)۱۶؍اگست کو ہری جن بستی تھانہ جوہی علاقہ کے باشندے وریندرعرف ببواولد لکشمی نارا ئن راٹھورکوقتل کردیاگیاتھا۔اس معاملے میں ۳۵؍سالہ ببواکے قتل کی وجہ ناجائز تعلقات کو بتایاجارہاتھا۔قتل کی واردات میں شامل دوملزمین کو سی او بابوپروا ، پوترموہن ترپاٹھی نے گرفتارکرلیا ہے ۔اس واردات میں سنتوش باشندہ ۴۸ کوارٹر ہری جن بستی تھانہ جوہی اورسندیپ شامل ہے۔ملزمین کے قبضے سے قتل میں استعمال کئے گئے آلہ کو برآمد کرلیا گیا ہے ۔ٹیم میں تھانہ انچارج جوہی ، پردیپ کمار سنگھ،امریندربہادرسنگھ اورسپاہی دھریندروغیرہ شامل ہے ملزمین کے خلاف تھانہ جوہی میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔