لکھنؤ(نامہ نگار)نگرام علاقے میں گزشتہ برس دسمبر ماہ میںہوئی مارپیٹ اور جان لیوا حملہ کے معاملے میں تین نامزد ملزمین کو گرفتارکیاگیاہے ۔ پولیس نے اس کے پاس سے واردات میں استعمال کیاگیاچاقوبھی برآمد کیاہے ۔ نگرام کے قصائی ٹولہ محلہ میں گزشتہ ۱۵دسمبر کو گوسائیں گنج کے رہنے والے رئیس اور اس کے کنبہ کے لوگ بھانجی کی شادی میں شامل ہونے کے لئے آئے ہوئے تھے ۔ اسی دوران محلہ کے رہنے والے عالم ،توصیف اور نور احمد نے پرانی رنجش
کے سبب رئیس کے بھائی زبیر کے پیٹ میںچاقوماردیاتھا۔