چندوسی: قتل کی ملزمہ عورت نے عدالت میں خود سپردگی کردی ہے ۔ یہ معاملہ تھانہ کڑھ فتح گڑھ علاقے کے گائوں گرسری کا ہے۔ پولیس ملزمہ سے مزید پوچھ گچھ کررہی ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق رامپور ضلع کے تھانہ شاہ آباد علاقے کے گائوں کھیڑا کریٹھی کے باشندے سنیل شرما ولد خیالی رام کو گذشتہ ۲۹؍مئی کو گولی مار کر قتل کرکے گائوں گرسری کے ایک ٹیوب ویل کے قریب پھینک دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں متوفی کے بہنوئی پرشورام باشندہ لشکر گنج نے گائوں گرسری کے باشندے ہیت رام اور اس کی بیوی بینا سمیت دونوں بیٹے اور ایک بیٹی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس نے لاش ملنے کے بعد ہیت رام کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاتھا۔ مینا اور اس کے تینوں بچے فرار ہیں۔ پولیس انھیں سر گرمی سے تلاش کررہی ہے ۔ تھانہ انچارج اشوک شرما نے بتایا کہ منگل کو مینا نے مرادآباد کی عدالت میں خود سپردگی کردی تھی۔ مینا سے پولیس مزید پوچھ گچھ کررہی ہے ۔