مظفرنگر(بھاشا)مظفرنگر کی مقامی عدالت نے باپ اوربیٹے کو دس سال قبل ایک کسان کے قتل کا قصوروار قراردیتے ہوئے عمر قید کی سزاسنائی ۔ایڈیشنل ضلع سیشن جج کے پی سنگھ نے شوبھارام اوراس کے بیٹے جتیندرپر ۵۰۔۵۰ہزار روپئے کا جرما نہ عائد کیا ہے ۔ شوبھارام اوراس کے دوبیٹوں جتیندراورستیندرنے ۲۲؍ جولائی ۲۰۰۴ میں ضلع کے بھوراخورد میں کسان سکھبیر سنگھ کو گولی مارکرقتل کردیا تھا۔متوفی کے بیٹے نے تھانہ میں مقدمہ درج کرایاتھا لیکن اسے بھی مقدمہ کے دوران گولی مارکر قتل کردیا تھا۔جس کا مقدمہ الگ سے عدالت میں زیرسماعت ہے مقدمہ کے دوران قتل کے ایک دیگر ملزم ستیندرکو بھی قتل کردیاتھا۔