جھانسی : اتر پردیش میں جھانسی کی ایک عدالت نے نو سال پہلے ہونے والے قتل کے ایک معاملے میں پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔استغاثہ کے مطابق رکسا کے جگدیش سنگھ بندیلا نے اپنی بیٹی کے ساتھ چھیڑ خوانی کرنے پر رنجیت سنگھ کو ڈانٹا تھا۔
اس پر 14 جولائی 2006 کو جب جگدیش سنگھ بندیلا اپنے کزن راج پال سنگھ اور چھوٹے بھائی رویندر سنگھ کے ساتھ کھیت سے ہل چلا کر واپس آ رہے تھے تبھی رنجیت سنگھ، جتیندر سنگھ، منگل سنگھ، صاحب سنگھ اور پریتم سنگھ نے راج پال کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔
کیس کی سماعت کے بعد خصوصی جج شکیل احمد خاں کی عدالت نے کل شام قتل کے ملزم رنجیت سنگھ، جتیندر سنگھ، منگل سنگھ عرف چﺅما، صاحب سنگھ عرف سابو اور پریتم سنگھ کو عمر قید کی سزا سنائی۔