گونڈا(وارتا) اتر پردیش میں گونڈا ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج نے آج قتل کے ملزم ایک شخص کو عمر قید اور ۲
۰ ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ۔ ایڈیشنل سیشن جج انل کمار نے قتل کے ملزم شہر حلقے کے مرگہوا موضع کے نزدیک ملزم لوک ناتھ کو اوم پرکاش کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی اور بیس ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔ غور طلب ہے کہ لوک ناتھ میں رنجش میں اوم پرکاش کو تین جولائی ۱۹۹۱ کو گولی مارکر قتل کر دیا تھا۔ اس سلسلے میں متوفی کے بھائی شیو پرساد نے رپورٹ درج کرائی تھی ۔