رام پور: کاشت کاروںکو اپنی فصل کا بیمہ ضرور کراناچاہئے تاکہ انہیں قدرتی آفات میں فصلوں کا معاوضہ مل سکے اور اس رقم سے وہ بیج اور کھاد کی خریداری کرسکے۔ تحصیل سماج دندا والا میں ضلع مجسٹریٹ سی پی ترپاٹھی نے قدرتی آفات اور بارش سے متعلق ۵۳ کاشت کاروں نے چیک تقسیم کی ۔ انہوں نے کہاکہ سوار تحصیل میں ۰۰۹ کاشت کاروں نے چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ اس کے تحت ۵۳ لاکھ رقم کی امداد ی رقم تقسیم کی جا رہی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ بے موسم بارش اور ژالہ باری سے متاثر کاشت کاروں کے نقصان کو پوراکرنے کیلئے ضلع انتظامیہ سنجیدہ ہے۔ رام پور ضلع میں انتظامیہ کے ذریعہ سروے کروا کر ضرورت مند کاشت کاروں کو امدادی رقم کے چیک مہیا کرائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کاشت کاروں کے مشکل وقت میں انتظامیہ ان کے ساتھ ہے۔ پریشانی کے وقت میں کاشت کاروں کو جتنی مدد کی ضرورت ہے و ہ انہیں ضروری مہیا کرائی جائے گی۔
انہو ںنے کسانوں سے صبرکا دامن نہ چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلع میں ترقیاتی کام تیزی سے کئے جارہے ہیں اور ضلع کو ۴۲ گھنٹے بجلی فراہم کرائی جا رہی ہے۔ ضلع میں ضرورت مند کاشت کاروں کو امدادی رقم مہیا کرائی جا رہی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے ایس ڈی ایم کو ہدایت دی کہ جن کاشت کاروں نے فصلی قرض لیا ہے ان کا استحصال نہ کیا جائے ۔