کانپور(نامہ نگار)سیکندراسے لوٹے گئے ایک ٹرک اور۸۱لاکھ روپئے کے سامان کو کنٹرول روم کی اطلاع پر قدوائی نگر پولیس نے برآمد کرتے ہوئے ایک مجرم کو گرفتا رکرلیا ہے جب سرغنہ سمیت فرور ملزمین کی پولیس سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔
موصولہ خبر کے مطابق گریٹرنوئیڈاسیکٹر۶۸کے گڑھی علاقہ میں گتی کارگوکمپنی کا دفترواقع ہے۔اتوار کو کمپنی کا ٹرک مشین، بجلی کا سامان،ریڈی مین گارمینس وغیرہ سمیت تقریبا ۸۱لاکھ روپئے مالیت کا سامان لے کر کانپور روانہ ہواتھا۔ایٹہ کے باشندے ٹرک ڈرائیور روپ چندرنے بتایا کہ سکیندراکے قریب سفید رنگ کی کار نے ٹرک کو روک لیا اوراس میں سوار لوگوں نے ٹرکر مارنے کا الز
ام عائد کرتے ہوئے اسے پیٹا،جس کے بعد بدمعاشوں نے اس کی آنکھ میں پٹی باندھ کر کارمیں بیٹھالیااورٹرک لیکر فرارہوگئے کار میں سوارلوگوں نے اسے فتحپور حسین گنج تھانہ علاقہ میںجھاڑیوں میںپھینک دیا ۔ دوشنبہ کے صبح جب وہ تھانہ پہنچا تو اس نے پولیس کو واردات کے بارے میں بتایا کہ حسین گنج تھانہ انچارج نے ٹرک مالک کو اطلاع دی۔لوٹے گئے ٹرک میں نصب وی ٹی ایس کے ذریعہ ٹرک کی جگہ معلوم ہوگئی کانپور میں موجود تھا۔اس سلسلے میں کمپنی نے ساکیت نگرواقع مقامی دفترکو واردات کی اطلاع دی۔کٹرول روم میںاطلاع ملنے کے بعد قدوائی نگر پولیس نے ٹرک کی تلاش شروع کردی۔پولیس کو جوہی تھانہ علاقہ میں ایک گودام کے باہر ٹرک کے ہونے اورسامان اتارنے کی اطلاع موصول ہوئی قدوائی نگر پولیس نے چھاپامارکر ٹرک اوراس میں رکھے ہوئے ۸۱لاکھ روپئے کے سامان کو برآمد کرلیا۔لیکن سرغنہ سمیت دیگر لوگ فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس او قدوائی نگر راجدیوپرجا پتی نے بتایاکہ موقع سے رام باغ پی روڈ کے باشندے تنوشری واستوکو گرفتار کرلیا گیاہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مفرور ملزمین کی سرگرمی سے تلاش شروع کر دی ہے۔