بکرا منڈی میں امنڈے خریدار ، اللہ لکھابکرارہا توجہ کا مرکز
لکھنو: قربانی کے تہوار بقرعید کے نزدیک آتے ہی قدیم لکھنو¿ کے بازاروں کی رونق میں اضافہ ہونے لگاہے ۔ قربانی کےلئے مشہور عید الاضحیٰ کے تہوار پر ہر طبقے لوگ قربانی کرانے کو خواہش کرتے ہیں ۔ لوگوں کی اس خواہش کو پورا کرنے کےلئے نخاس کے بلوچ پورا ،حسین آباد، اکبری گیٹ سمیت دیگر علاقوں کی دکانوں پر بڑے جانوروں کی قربانی میں حصہ دیئے جارہے ہیں۔ بلوچ پورا سے لیکر شہر کے مختلف علاقوں کی گوشت کی دکانوں پر لوگوں نے اپنے لئے قربانی کا کوپن خرید نا شروع کردیاہے۔ گوشت کی دکان چلانے والوںنے بھی لوگوں کی سہولیات کے لئے اپنی دکانوں کے باہر ہزار روپئے سے لیکر چار ہزار روپئے تک کے حصے رکھے ہیں۔ اس سے ان لوگوں کو آسانی ہوگی جن کےلئے تنہا قربانی کراپانا ممکن نہیں ہے۔ قربانی میں حصہ لینے والے بقرعید کے دن کوپن دکھاکر اپنے حصے کا گوشت لیں گے ۔
عیدالاضحیٰ میںتین دن باقی ہیں دوشنبہ کو نیبو پارک واقع بکرا منڈی میں خریداروں کی بھیڑ امنڈ پڑی ۔ سخت دھوپ کے باوجود جیوتیبا پھولے پارک کے سامنے سے لیکر رومی گیٹ تک سڑک کی دونوں جانب بکروں اور خریداروں کی بھیڑ لگی رہی ۔ شام ہوتے ہوتے منڈی میںخریداروں کی بھیڑ بڑھنا شروع ہوگئی جودیررات تک لگی رہی ۔منڈی میں زیادہ ترخریدار بکروںکی خرید میں مصروف رہے ۔ جب کہ بھیڑاور دنبوںکو دیکھنے کےلئے بھیڑ لگی رہی ۔
دوشنبہ کو منڈی میںہزاروں بکروں کے درمیان پیٹ پر کے دونوں طرف اللہ لکھے بکرے کا خوب تذکرہ رہا۔ بکرے کو خرید نے کے لئے ۶۵ہزار روپئے سے شروع ہوئی بولی ایک لاکھ ۱۰ ہزار پہنچنے کے باوجود بکرا مالک اسے فروخت کرنے کے لئے تیار نہیںہوا۔ بکرے کی چرچہ ہوتے ہی منڈی میںموجود لوگ بکرے کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے بیتاب ہوگئے ۔ بکرا مالک نے کہاکہ مناسب قیمت ملنے پر ہی بکرا فروخت کریں گے ۔