نرسنگھ پور: مدھیہ پردیش کے ضلع نرسنگھ پور کے گاڈروارا تھانہ علاقے کے سھورا گاؤں میں قرض میں ڈوبے ایک نوجوان نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ہے ۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق کل رات اپنے کھیت کے پیڑ سے مکل لودھی (24) نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ہے ۔ اس کے پیچھے سٹہ کا قرض کی وجہ بتایا جا رہا ہے جس میں وہ ڈوبا تھا۔ اس کے سبب سود خور اسے پریشان کر رہے تھے ۔ پولیس نے کیس درج کر کے انکوائری شروع کر دی ہے ۔