لکھنو: وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مو میں عصمت دری کی متاثرہ کی قتل کی واردات کو سنجیدگی سے لیاہے ۔ انہوںنے پولیس افسران کو قتل کے ملزمین کی فوری گرفتاری کےلئے سخت ہدایت دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل کرکے مو¿ثر کارروائی کی جائے ۔ مسٹریادو نے متوفیہ کے کنبہ والوںکو بھی تحفظ دیئے جانے کی بھی ہدایت کی ۔
انہوںنے متوفیہ کے کنبہ والوںکے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے ریاستی حکومت اسکی پوری مدد کرے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس انتظامیہ کے افسر کوہدایت دی ہے کہ قانون کی سخت سے سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کی جائے ۔ افسران یہ بھی یقینی بنائیںواردات میںشامل ملزمین کو کڑی سے کڑی سزادلانے کے لئے عدالت میں مو¿ثر پیروی کی جائے ۔
اس معاملہ میں سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو ایسی سزا دلائی جائے جو ایک مثال بنے ۔ تاکہ مستقبل میں کوئی بھی ایسی ہمت کرنے کے بارے میں سوچ نہ سکے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس معاملے کو افسوسناک اور بدقسمتی بتاتے ہوئے پولیس ڈائرکٹر جنرل کو ہدایت دی ہے کہ ایسی واردات روکنے کےلئے مو¿ثر کوشش کی جائے ۔ انہوںنے ہدایت دی ہے کہ کسی قسم کی لاپروائی برتنے والے پولیس اہلکاروں کو نشانزد کرکے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔مسٹر یادو نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ایسے معاملے میں قصورواروں کو سخت سے سخت سزادلانے کےلئے عدالت میں موثر پیروی بھی کی جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے پرنسپل سکریٹری داخلہ اور پولیس ڈائرکٹر جنرل کو ایسے جرائم کے متاثرین اور ان سے متعلق مقدموں کے گواہوں کو تحفظ دینے کے لئے مو¿ثر کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔