قنوج: اتر پردیش کے قنوج میں معمولی تنازعہ کو لے کر کل رات دو کمیونٹی کے لوگوں کے درمیان ہوئے جدوجہد کے بعد صورت حال اب قابو میں ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کوتوالی علاقے میں ایک دکان کے کرایہ کے تنازعہ میں ہوئے جھگڑے کے بعد کل رات دوطبقوں کے لوگ آمنے سامنے آ گئے تھے ۔ دونوں طرف سے ہوئی فائرنگ اور پتھرا¶ میں عقیل (40) نامی ایک شخص کی موت ہو گئی اور ایک دوسرا آدمی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ دیر رات ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر اعلی افسروں نے شہر میں گھوم کر لوگوں سے امن کی اپیل کی اور احتیاطاً آج شہر کے تمام اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ صورت حال کو کنٹرول کر لیا گیا ہے ۔احتیاطاً شہر میں پولیس اور پی اے سی تعینات ہے ۔ افواہ پھیلانے والوں پر سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس اب تک 12 افراد کو گرفتار کر چکی ہے ۔