نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی میں آج دوسرے دن بھی بارش ہوئی اور ساڑھے آج بجے تک صفر اعشاریہ دو ملی میٹر بارش درج کی گئی۔تاہم کم از کم درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور یہ 15ڈگری سلسیئس پر برقرار ہے جو معمول سے چار ڈگری اوپر ہے ۔محکمہ موسمیات نے آج شام تک مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔اس کے بقول زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24ڈگری سلسیئس رہنے کا امکان۔