نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے درجہ حرارت میں آج اگرجہ چند پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا،تاہم، سخت سردی سے اب بھی کوئی راحت نہیں ملی ، جہاں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو ڈگری کم ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں رطوبت کی زیادہ سے زیادہ اور کم از کم شرح بالترتیب 97 فیصد اور 39 فیصد درج کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئي کی ہے کہ آئندہ کل عام طورپر آسمان صاف رہے گا اور چند مقامات پر اوسط سے سخت کہرا ہو گا، جبکہ بارش کا امکان نہیں ہے ۔ کل کا زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 21 ڈگری اور 6.0 ڈگری سلسیس رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے اہلکاروں کے مطابق آج صبح 9 بجے حد بصارت 500 میٹر تک تھی۔