مظفر نگر (نامہ نگار)این ایچ پربدمعاشوں نے ایک نوجوان کایرغمال کرکے اس کوجنگل میں گولیاں برساکر شدید طور سے زخمی کردیا۔ بدمعاش زخمی کومردہ سمجھ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ واقعہ کے وقت زخمی میرٹھ سے بذریعہ کار اپنے گائوں بھاجو لوٹ رہے تھے۔ راستے میں جب مذکورہ نوجوان پیشاب کرنے کے لئے اتراتوان کاپیچھا کررہے بدمعاشوںنے کار سمیت اغواکیا اور واردات کوانجام دے کر موقع سے فرار ہوگئے۔ راہگیروںنے زخمی کوعلاج کیلئے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروںنے اس کو اسپتال میں داخل کرادیا۔ زخمی کے کنبہ کواطلاع ملی تووہ موقع پرپہنچے اور ہنگامہ شروع کردیا۔
بھیڑنے ہائی وے جام کرنے کی کوشش کی ۔ اس اطلاع پرایس ایس پی بھاری فورس کے ساتھ موقع پرپہنچے اور آس پاس کے جنگل میں کامبنگ مہم چلائی۔ لیکن پولیس کوکوئی کامیابی نہیں ملی۔ بھونراکلاں تھانہ حلقہ کے تحت بھاجوگائوں کارہنے والاسنجے ولد وید سنگھ کسان ہے اور وہ کاروبار بھی کرتا ہے ۔ بدھ کی صبح سنجیء اپنے ساتھی دھرمیندر کے ساتھ کسی کام سے میرٹھ گیا تھا۔ شام کے وقت سنجے اور دھرمیندر بلیروکار کے ذریعہ اپنے گائوں لوٹنے لگے۔ دونوں نوجوان ہائی وے سے ہوتے ہوئے واپس لوٹ رہے تھے جیسے ہی ان کی کار سکوتی سے آگے نکلی توسنجے نے گاڑی روکی جہاں دھرمیند رپیشاب کرنے کیلئے گاڑی سے باہر آیا۔ اسی درمیان چار بدمعاش کار کے پاس پہنچے جنھوںنے سنجے کی کنپٹی پر اسلحہ تان کرگولی مارنے کی دھمکی دی۔ ایک بدمعاش نے سنجے کو ڈرائیور کی سیٹ سے کھینچ کرالگ بٹھایا۔
اور سبھی بدمعاش کارمیںسوار ہوگئے۔ بدمعاشوںنے کارسمیت سنجے کااغواکرلیا۔ دھرمیندر کے شور مچانے پرکچھ لوگوںنے اس کی اطلاع پولیس کودی۔