پلٹی بس کو ٹرک نے ماری ٹکر،ڈرائیور سمیت دومسافروں کی موقع پرموت
ہاپوڑ:ضلع کے تھانہ بابو گڑھ علاقے میں کچیسر روڈ چوپلا پر روڈ ویز بس ڈیوائیڈر سے ٹکراکر پلٹ گئی تبھی ڈی سی ایم ٹرک نے سڑک پر پلٹی پڑی روڈ ویز بس میں ٹکر مار دی ۔بس میںسوار دو مسافروں کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ کئی مسافر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کے شور کو سن کر موقع پر پہنچے راہگیروں نے زخمیوںکو بس سے باہر نکال کر واردات کی اطلاع پولیس کودی ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوںکو علاج کے لئے نرسنگ ہوم داخل کرایا ۔ پولیس نے دونوں لاشوں کا پنچ نامہ بھرکر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔ حادثہ کے بعد قومی شاہراہ پر کئی کلو میٹرطویل جام لگ گیا۔
اطلاع کے مطابق شاہجہاں پور ڈپو کی روڈویز بس سنیچر کی شام مسافروں کو لیکر دلی کےلئے چلی تھی ۔ رات میں تقریباً پونے بارہ بجے ہاپوڑ کے تھانہ بابوگڑھ علاقے میں قومی شاہراہ ۲۴ واقع کچیسر روڈ چوپلا پر پہنچی روڈویز بس ڈرائیور کو نیند آگئی بس بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکراکر بس پلٹ گئی تبھی دہلی کی جانب جارہے ڈی سی ایم ٹرک نے پیچھے سے سڑک پر پلٹی روڈ ویز بس میں ٹکر مار دی ۔ ٹکر لگنے سے بس ڈرائیور یوسف باشندہ ہردوئی اور ایک دیگر مسافر کی موقع پرہی موت ہوگئی ۔ جب کہ رنجیت ، پنٹو ، مٹرلال ، محفوظ باشندہ بریلی سمیت دس مسافر زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کی چیخ پکار سن کر موقع پر پہنچے راہگیروںنے زخمیوںکو بس کے باہر نکال کر حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوںکو مقامی نرسنگ ہوم میں داخل کرایا۔ جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔ وہیں قومی شاہراہ پر روڈویز بس پلٹ نے سے سڑک کی دونوں جانب کی کلو میٹر طویل جام لگ گیا ۔پولیس نے کرین کی مدد سے بس کو سڑک سے ہٹوایا اس کے بعد آمدو رفت شروع ہوئی ۔