مظفرنگر(بھاشا)قومی شاہراہ پر لوٹ مارکرنے والے چارلٹیروںنے ایک باپ بیٹے کاقتل کردیا۔پولیس نے بعد میں ملزمین کو گرفتارکرلیا۔کھتولی کے ایس ایچ اوسنیل کمارتیاگی نے بتایاکہ یہ واقعہ اتوارکو اس وقت ہواجب مجاہداوراس کا بیٹابلال غ
ازی آباد سے اپنے ٹرک میںریفائن تیل لے کر اتراکھنڈواقع ہلدوانی جارہے تھے۔پولیس نے بتایاکہ غازی آباد ۔ہریدوارقومی شاہراہ پر چارلٹیروں نے گاڑی کو روک لیا۔دونوں کا گلاکانٹ کر قتل کردیا اورٹرک لیکر فرارہوگئے انھوں نے بتایاکہ ملزمین نے لاشوںکو دوالگ الگ راستوں پر پھینک دیا۔مسٹرتیاگی نے بتایاکہ یہ واردات اس وقت سامنے آئی جب پولیس کو مظفرنگرمیں بلال کی لاش ملی۔پولیس نے بتایاکہ نوشاد ، ناظم ،عمران اورمزمل کے طورپر شناخت کئے گئے چارلوگوںکو گرفتارکیاگیا۔اورپوچھ گچھ کے دوران انھوں نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ٹرک کو ان کے قبضے سے برآمد کرلیا گیا ہے اورمعاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔