نئی دہلی (بھاشا)لائف اسٹائل انٹر نیشنل نے آج اپنے گھر یلو کپڑوں کے برانڈ ’میلانگے‘کے لئے بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پاڈو کو ن کو برانڈ امبیسڈر مقررکیا ہے ۔لائف اسٹائل انٹر نیشنل کے شری نواسن رائو نے بتایا کہ گھریلوکپڑوں مغربی ملبوسات کا استعما ل بڑھ رہا ہے ۔اس لئے ہم نے اپنے گھر یلو کپڑوں کے برانڈ میلانگے کے لئے دیپکا پاڈو کون برانڈ اامبیسڈر بنایاہے ۔وہ کمپنی کی برانڈ امبیسڈر بننے کے لئے پوری طرح مناسب ہے ۔
واضح رہے کہ مالی سال ۱۴۔۲۰۱۳ کے دوران میلانگے کی کل آمدنی سو کروڑ روپئے رہی جبکہ اسی مدت میں لائف اسٹائل کی کل آمدنی ۲۵۰۰کروڑ روپئے رہی ۔رائو نے بتایا کہ ہمیں لوگوں میں میلانگے کی طرف کشش نظر آرہی ہے ۔ہمیں آئندہ مالی سال میں اس برانڈ کی شرح ترقیات دوہرے پوائنٹس میں رہنے کی امید ہے ۔کمپنی اپریل کے وسط سے دیپکا پاڈ کون کے ساتھ اپنی اشتہاری مہم
شروع کرے گی ۔