کوچی۔ہندوستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے والے سیموئلس نے کہا کہ میچ سے ایک دن پہلے کلائیو لائیڈ اور ویوین رچڈرس سے بات کرکے ان کا اعتماد بڑھا اور وہ کیریئر کی بہترین اننگز کی برابری کرتے ہوئے ناٹ آئوٹ 126 رنز بنا سکے۔ سیموئلس کے 126 رن کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ پر 321 رن بنائے۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کو 41 اوور میں 197 رن پر آؤٹ کرکے 124 رنز سے جیت درج کی۔ سیموئلس نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے ایک دن پہلے سر کلائیو لائیڈ اور سر ویو رچڈرس سے طویل گفتگو کی تھی۔ میں ہمیشہ ان سے مشورہ لیتا ہوں۔ وہ راتوں رات عظیم کھلاڑی نہیں بنے۔ وہ ہمیشہ مثبت مشورہ دیتے ہیں جس سے میرا اعتماد بڑھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیریبین پریمیئر لیگ کا فارم برقرار رکھ کر وہ بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا میں نے کیریبین پریمیئر لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تبھی سے فارم میں ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ اچھا کھیل کر میچ جتا سکا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ڈیون براوو کی قیادت والی کیریبین ٹیم کو پیشہ ورپن کو دکھانے اور ہندوستان کے خلاف کوچی میں پہلے ون ڈے
میں شاندار کارکردگی کیلئے مبارک باد دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بورڈ کے ساتھ ادائیگی تنازعہ کو بھلا نمبر ایک رینکنگ والی ہندوستانی ٹیم کو پہلے ون ڈے میں 124 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں1 ۔ 0 سے سبقت بنالی۔ بورڈ نے ایک بیان میں کہا جیسا کہ سب کو پتہ ہے کہ کھلاڑیوں کی ہڑتال کا خدشہ سے میچ نہ ہونے کا خطرہ تھا لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی اور ہمارے تمام شراکت خاص طور کرکٹ شائیقین خوش ہیں کہ سمجھداری سے کام لے کر میچ کھیلا گیا ۔انہوں نے کہا ویسٹ انڈیز کے ناظرین اور بورڈ نتائج سے کافی خوش ہیں۔ ٹیم کی کوششوں کی بدولت یہ جیت ملی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ کھلاڑی پورے دورے پر ایسا ہی پیشہ ورپن دکھاتے رہیں گے۔