پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو نے ریزرویشن کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ٹویٹ کے ذریعے ایک بار پھر گھیرتے ہوئے آج ان سے پوچھا کہ ریزرویشن کے حامی آنجہانی جن نایک کرپوری ٹھاکر کو کون گالی دیتا تھا۔مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صبح ایک متنازعہ ٹویٹ کر وزیر اعظم مسٹر مودی سے سوال پوچھا، ‘مسٹرمودی اور ان کے نسل پرست گروموہن بھاگوت بتائیں کہ آنجہانی کرپوری ٹھاکر کو گالی کون دیتا تھا ؟‘کیا ریزرویشن کی مخالفت کرنے سے پہلے بی جے پی اور اس کی نسل پرست تنظیم آر ایس ایس کے لوگ ریزرویشن ، دلت اور پسماندہ مخالف اپنے گرومسٹر گولوالکر کی کتاب جلا ئیں گے ۔ریزرویشن کے معاملے پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے نظر ثانی والے بیان کے بعد سے آر جے ڈی صدر اپنے ٹویٹ کے ذریعے وزیر اعظم اور آر ایس ایس پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں۔اگرچہ ریزرویشن کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں اتوار کو آئین کے معماربابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر سے منسلک ایک پروگرام میں کہا تھا،‘‘ریزرویشن کوئی چھین نہیں سکتا۔ دلتوں-پسماندہ طبقات کی ترقی بابا صاحب کا خواب تھا۔ یہ خواب پورا کیا جائے گا۔ اس معاملے پر جھوٹی افواہ پھیلا ئی جا رہی ہے ۔