رانچی، 30 اکتوبر:جھارکھنڈ ہائیکورٹ نے آج چارہ گھوٹالہ معاملے میں بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالوپرساد یادو کی ضمانت کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی اور فیصلہ کل تک کے لئے محفوظ رکھ لیا۔
جسٹس آر ۔ آر ۔پرساد کی عدالت نے مسٹر یادو کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے بعد کل تک کے لئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے وکیل نے بھی ضمانت کی مخالفت میں اپنا موقف پیش کیا۔
قبل ازیں مسٹر یادو کے وکیل نے اس معاملے میں مسٹر یادو کو ضمانت دینے کی عدالت سے اپیل کی۔
خیال رہے کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ 3 اکتوبر کو چارہ گھوٹالہ کے معاملے میں مسٹر یادو کو پانچ برس کی قید کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ ان پر 25 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایا تھا۔