نئی دہلی: گاوکشی سے متعلق لالو پرساد یادو کے بیان پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لوگ گرو بابا رام دیو نے آج کہا کہ انہوں نے یادو برادری کے چہرہ پر سیاہی پوت دی ہے اور وہ کرشن کے پیروکار نہیں ہوسکتے بابارام دیو نے کہا کہ ایسا شخص صرف کنس کی اولاد ہوسکتا ہے ۔یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یوگ گرو نے کہا کہ لالوبدی کے اوتار ہیں اور یہی وجہ ہے انہوں نے ذبیحہ گا¶ پر ایسا بیان دیا ہے انہیں آئندہ بہار اسمبلی انتخابا ت میں اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے ۔رام دیو نے کہا کہ صرف نتائج سے پتہ چلے گا کہ مسٹر یادو کو یادو برادری کی کتنی حمایت حاصل ہوتی ہے مگر یہ بات صاف ہے کہ یادو لوگ ان کے اس بیان سے خوش نہیں ہوں گے ۔مسٹر یادو نے یہ کہہ کر کہ ہندو بھی جب ملک کے باہر جاتا ہے تو گائے کا گوشت کھاتے ہیں، تنازعہ پیدا کردیا ہے جس کی وجہ سے بی جے پی اور دیگر پارٹیاں سخت احتجاج کررہی ہیں۔