کڈپا۔ :ماریشس سے ہندوستان لائے گئے چند ن کے اسمگلر کولم گانگی ریڈی کو یہاں کی ایک عدالت نے 14دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے ۔فی الحال وہ کڈپا کی سنٹرل جیل میں بند ہے ۔گانگی پر 2003میں ضلع چتور کے تروپتی کے نزدیک الیپیری میں وزیراعلی این چندر بابو نائیڈو کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام ہے ۔ اسے تفتیشی ایجنسی کی ایک ٹیم ماریشس سے لیکر کل ہی حیدرآباد پہنچی ہے ۔ اس کے علاوہ اس پر 28دیگر معاملے درج ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پہلے اسے کرنول ضلع سے گرفتار کیا گیا تھا لیکن وہ ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبئی فرار ہوگیا تھا۔
گانگی کے خلاف تروپتی، کڈپا اور ضلع کرنول کے جنگل کے حکام نے لال چندن کی اسمگلنگ کے کئی معاملے درج کرائے ہیں۔ پولیس اب اس کے اہم معاون اور چندن اسمگلر شاہول حمید کو بھی دوبئی سے لانے کی کوشش کرے گی۔