سنگاپور ۔(بھاشا) ہندوستان کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی لاوا نے اپنے جولو برانڈ کے فون میں ایک اپلی کیشن لگانے کیلئے سنگاپور کی ایک نئی کمپنی کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے۔ لاوا اپنے جولو اسمارٹ فون میں چھ ڈگریز اپلی کیشن پیش کرے گی جس کے ذریعے سنگا پور کے اپلی کیشن کیلئے ہندوستان کے بازار میں داخلے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ صارفین یا ان کے جانچ پہچان والے جب اپنا فون نمبر یا رابطہ سے مربوط اطلاعات تبدیلی کریں گے تو یہ اس اپلی کیشن سے اپنے اپ ڈیٹ ہوجائیگا۔ ہندوستان کے اسمارٹ فون بازار میں لاوا کی حصہ داری تقریباً آٹھ فیصدہے۔ اور امید ہے کہ وہ اگلے برس پچیس لاکھ جولو فون فروخت کرے گی۔