کانپور (نامہ نگار)آج عام آدمی پارٹی کانپور کے کارکنان نے پھول باغ گاندھی مجسمہ کے سامنے دہلی پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج اور ٹرانسپورٹ وزیر سوربھاردواج کی گرفتاری کی مخالفت میںپرامن دھرناکیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دہلی پولیس مرکزی حکومت کے تحت نہ ہوکر ریاستی حکومت کے تحت کی جائے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں جرائم میں اضا
فہ، اسمیک کی اسمگلنگ اور آبروریزی کے واقعات میںجس طرح سے اضافہ ہورہاہے اس کی وجہ سے ملک اور دہلی کی عوام کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ اس سلسلہ میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کارکنان سمیت دہلی کے ریلوبھون کے قریب پرامن طریقہ سے پوری رات دھرنا دیتے رہے۔ دھرنے میں کارکنان نے دہلی میں شفاف اور غیر جانبدارانہ پولیس انتظامیہ کا مطالبہ کیا۔ دھرنے پر برجیش شریواستو، دھرمیش سنگھ ، اجیت کوٹے،ڈاکٹر امت اوستھی کے علاوہ گوروباجپئی ، گووند رستوگی،نلنی کانت مشرا، سکریٹری بھارت راج یوگی، پروین دیویدی، شیخ امام الدین ، رضوان قریشی ، انکر کٹیار، فہیم اور گنیش دیکشت وغیرہ موجود تھے۔
ٹیمپو ٹیکسی فیڈریشن کی ہڑتال آج
کانپور (نامہ نگار)ٹیمپوٹیکسی فیڈریشن کے صدر وشہر بس آنرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں پولیس استحصال اور کارپوریشن کی غیر ذمہ داری ، ٹیمپو سے غیر قانونی رقم وصول کرنے کے خلاف ہڑتال کرنے کا اعلان کیا۔ کل سے شروع ہونے والی ہڑتال میں ٹیمپو و آٹورکشا بھی شامل ہوں گے ۔