چھپرا : بہار میں سارن ضلع کے ڈوری گنج تھانہ علاقے کے ایک کنویں سے آج صبح پولیس نے دو دن سے لاپتہ ایک بچے کی لاش برآمد کی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گوپال پور گاں کے ڈاکٹر ہرے رام پرساد کو پوتا نیتک کمار (6) منگل کو اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا تبھی وہ لاپتہ ہوگیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے بچے کی لاش گاں کے ہی ایک کنویں سے برآمد کی۔ پولیس نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ بچے کو کسی نے قتل کردیا ہے اور لاش کنویں میں پھینک دی۔لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔ پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔