چین کے ایک جہاز نے ملائشیا کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کیلیے جاری آپریشن کے دوران جنوبی بحر ہند میں ایک مشکوک تیرتی ہوئی چیز مانیٹر کی ہے۔ یہ بات چین کے سرکاری خبر رساں ادارے نے پیر کے روز رپورٹ کی ہے۔ دیکھی جانے والی یہ مبینہ مشکوک چیز سفید رنگ کی ہے جس کی شکل چوکور بتائی گئی ہے۔
چینی طیارے کے عملے نے مشکوک چیز کو آسٹریلیا کے کمانڈ سنٹر کے 1113 ۔ 95 مشرق اور 5453 ۔ 42 جنوب میں دیکھا ہے۔ چینی فوج ذمہ دار زینوا کے مطابق چینی فوجی جہاز نے پیر کی صبح سطح سمندر پر تیرتے ہوئے مبینہ ملبے کو سیٹلائٹ کے ذریعے بننے والی تصاویر کی مدد سے دیکھا ہے۔
اس جہاز نے 16 دن قبل لاپتہ ہونے والے ملائشین طیارے کی تلاش کیلیے آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے اڑان بھری تھی۔ مبینہ ملبہ بحر ہند کی جنوبی راہداری پر دیکھا گیا ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تصاویر لاپتہ طیارے کی تلاش کیلیے کوششوں میں شامل آسٹریلین حکام کو بھجوا دی گئی ہیں۔ اب طیارے کی تلاش کیلیے پرتھ سے 2500 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب سمندری علاقے کو توجہ کا مرکز بنایا گیا ہے۔
دریں اثناء آسٹریلین حکام نے اتوار کے روز ہی سرچ آپریشن میں شامل ایک جہاز کے حوالے سے لکڑی کی بنی کارگو آئٹمز اور چمڑے کی بیلٹس بحر ہند میں دیکھے جانے کا دعوی کیا ہے۔
اب تک کی تلاش کے دوران کسی چیز کی تصاویر کے دیکھے جانے کا یہ 16 دنوں میں پہلا واقعہ ہے۔ لاپتہ طیارے کی تلاش میں مدد دینے والے ایک سویلین طیارے نے ہفتے کے روز بعض اشیاء دیکھنے کی اطلاع دی تھی۔