مظفر نگر(بھاشا)مظفر نگر فسادات کے دوران لاپتہ ۱۶ سالہ لڑکی کو پولیس نے برآمد کرکے مقامی عدالت میں پیش کردیاہے۔ مذکورہ لڑکی کو ایک نوجوان نے جنوری میں مبینہ طور پر اغوا کرلیا تھا۔پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ تاؤلی گاؤں واقعہ راحت کیمپ سے کرایہ کے گھر میں منتقل ہوگئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ لڑکی زمیندار کے لڑکے کے ساتھ فرار ہوگئی تھی اور اب وہ شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کررہی ہے۔لڑکی کے اہل خانہ نے عثمان نام کے ایک نوجوان کے خلاف آبروریزی اور اغوا کامقدمہ درج کرا دیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ لڑکی کے نابالغ ہونے کی وجہ سے پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا ہے۔لڑکی کا طبی معائنہ ابھی تک نہیں کرایا گیاہے۔