بریلی : دو دن سے لاپتہ چل رہے ایک نوجوان کی لاش گھر سے دور واقع جنگل میں ملی ۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت کرانے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ بھوجی پورہ تھانہ حلقہ کے بھائر پورہ گاؤں کے رہنے والے محکمہ صحت کے چہارم درجہ ملازم ارجن سنگھ کا بیس سالہ بیٹا گلاب سنگھ کی لاش آج صبح جنگل میںپڑی پائی گئی۔ متوفی کے جسم میں چوٹوںکے نشان تھے۔ اس کے جیب میں رکھے موبائل فون بھی سوئچ آف تھا۔پوسٹ مارٹم پر موجود متوفی ارجن سنگھ نے بتایا کہ گلاب سنگھ کی اہلیہ درگیش ہولی پر جھگڑا کرکے اپنے مائکے چلی گئی تھی اس کے بعد وہ لوٹ کر سسرال نہیں آئی۔انہوں نے بتایاکہ گلاب سنگھ نے اسے لانے کی کئی بار کوشش کی لیکن وہ واپس نہیں لوٹی جس سے گلاب سنگھ تناؤ میںرہنے لگا دو دن پہلے وہ شام کو فون پر بات کرتا ہواگھر سے باہر نکلا تھا۔اس کے بعد گھر نہیں لوٹا۔آج صبح جنگل گئے گاؤںکے لوگوںنے اس کی لاش پڑی دیکھ کر پولیس کو اور گھر والوںکو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے لاش کی شناخت کرانے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔