کانپور (نامہ نگار)رکوہانہ تھانہ علاقہ کے مکان میں مکان سے لاپتہ الیکٹرک کاروباری
لاش ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ گودام مالک نے پولیس اور اہل خانہ کو کاروباری کے قتل کی اطلاع دی۔ لاپتہ کاروباری کی لاش کو دیکھ کر پولیس نے فورنسک ٹیم کو بلا کر جانچ کرائی۔ جانچ کے دوران پولیس کو متوفی کی جیب سے کچھ کاغذات اور روپئے ملے ۔ پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیجنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔ خبر کے مطابق کوہانہ تھانہ کے تحت آریہ نگر میں پنکی کے باشندے اجے ملہوترا کی بجلی کی دکان ہے۔ کاروباری گزشتہ ۹جنوری سے لاپتہ تھا۔ منگل کی صبح دکان کے قریب واقع گودام کی چھت پر کمرے میں کاروباری کی لاش لٹکتی ہوئی ملی۔ مکان مالک اے کے اگروال نے پولیس اور کاروباری کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر ہنچی۔ کمرے میں لٹکتی ہوئی لاش سے بدبود آرہی تھی۔ پولیس نے معاملے کو مشتبہ دیکھ کر فورنسک ٹیم کو بلایا اور لاش کو نیچے اتارا۔ پولیس نے لاش کا پنچ نامہ کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ کاروباری کی بیوی نے شوہر کے قتل کاالزام گودام مالک پر عائد کیا ہے۔ دوسری جانب متوفی کے قریبی عزیز نے بتایا کہ اس کے بہنوئی ۹ جنوری کو دکان گئے ہوئے تھے لیکن اس کے بعد سے واپس نہیں آئے کاروباری کی گم شدگی کی رپورٹ تھانہ میں درج کرادی گئی تھی۔ آج صبح گودام مالک نے فون پر اس واقعہ کی اطلاع دی۔ کاروباری کے عزیز نے بتایا کہ جس مکان سے کاروباری کی لاش برآمد ہوئی ہے اس مکان میں کاروباری پہلے کرایہ رہا کرتے تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو لٹکایا گیا ہے۔ کوہنا تھانہ انچارج امیش چندر شریواستونے بتایا کہ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے اور گودام کے مالک سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔