مکہ مکرمہ: دنیا بھر سے 12 لاکھ سے زائد مسلمان حج کے ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جب کہ مزید 2 لاکھ عازمین اس مذہبی فریضے کو انجام دینے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔
22 ستمبر سے شروع ہونے والے مناسک حج کے لیے ہندوستانیوں اور پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد اس وقت مکہ میں ہے۔
سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں کرین گرنے کے حادثے کے باوجود حج جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مکہ میں تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے سے 107 افراد شہید اور 238 زخمی ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق حجاج جبل ثور کا بھی رخ کریں گے جہاں موجود غار حرا میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہجرت مدینہ کے دوران تین دن اور تین راتیں قیام کیا تھا۔