لبنانی حکام کے مطابق لبنانی سکیورٹی اہلکاروں نے لبنان میں ایرانی سفارتخانہ پر حملہ کے ذمہ دار سعودی دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی حکام کے مطابق لبنانی سکیورٹی اہلکاروں نے لبنان میں ایرانی سفارتخانہ پر خود کش حملہ کے ذمہ دار سعودی دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے۔
سعودی عرب کے دہشت گرد کا نام ماجد الماجد ہے جو عبد اللہ عزام یونٹ کا اہم کمانڈر ہے ماجد الماجد القاعدہ دہشت گرد تنظیم کا اہم رہنما بھی ہے۔ لبنانی ذرائع کے مطابق الماجد 8 سال پہلے لبنان پہنچا جہاں اس نے القاعدہ دہشت گردوں کے ساتھ ملکر لبنانی فوج کے خلاف نہر البارد لڑائی میں حصہ لیا ۔ اور اس کے بعد صیدا میں عین الحلوہ کیمپ میں روپوش ہوگیا۔عبد اللہ عزام یونٹ لبنان میں متعدد دہشت گردانہ کارروائيوں اور خودکش حملوں میں ملوث رہی ہے۔