لکھنو:انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل) کے سابق کمشنر للت مودی کے کلاف سوشلسٹ پارٹی (انڈیا) نے جعمہ کو حضرت گنج واقع گاندھی مجسمہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے للت مودی کا پتلا نذرآتش کیا۔
سبھی نے سابق کمشنر کے معاملے خاموشی اختیار کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو وزارت سے فوری مستعفی ہونے سمیت للت مودی کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔ سوشلسٹ پارٹی کے ترجمان جانکی پرساد گوڑ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ للت مودی معاملہ شیشے کی طرح صاف ہونے کے باوجود نریندر مودی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
جبکہ لندن میں بیٹھے للت مودی ٹویٹ بم پھوڑ کر ہر روز ایک نیا انکشاف کررہے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ للت مودی سے کاروباری اور گھریلو رشتے رکھنے والی راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجیہ کو وزیراعلیٰ عہدہ چھوڑ دینا چاہئے ۔ انہوں نے وسندھرا راجیہ کے بیٹے دشینت کی کمپنی پونجی کو ضبط کرکے ویزا دلوانے والی وزیر خارجہ سشما سوراج سمیت دیگر سبھی معاملوں میں کارروائی سے کترارہے نریندر مودی کے استعفی ٰ کا مطالبہ کیا۔ مسٹر گوڑ نے مودی حکومت کو ملک کے سبھی محاذ پر ناکام بتاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا للت مودی سے رشتہ اجاگر ہونے کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ سیاہ دولت واپس لانے کا وعدہ جھوٹا اور عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔