لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایسٹر کی چھٹیوں پر ڈاکو جیولر کی دکان پر بڑی چوری کر گئے جس کی تفتیش اسکاٹ لینڈ یارڈ نے شروع کر دی ہے۔
لندن کے مرکزی بازار ہیٹن گارڈن میں ماہر ڈاکو ایسٹر کی چھٹیوں پر جیولر کی دکان میں گھس کر سیف باکسز سے لاکھوں روپے مالیت کے ہیرے اور زیورات لوٹ کر فرار ہوئے۔
پولیس کے مطابق چوروں نے دکان میں موجود تین سو سیفٹی ڈپازٹ باکس بھاری اوزاروں کی مدد سے کھو
لے اور ان میں موجود ہیرے اور زیورات لے فرار ہوا۔
دکان کے مالک کے مطابق چوری ہونے والے زیورات لاکھوں ڈالر مالیت کے ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے چوری ہونے والے زیورات اور دیگر کی مالیت 200 ملین یعنی 20 کروڑ پاؤنڈز (30ارب روپے) ہے
پولیس نے دکان سے شوہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ہیٹن گارڈن مارکیٹ کا شمار لندن کی بڑی ڈائمنڈ مارکیٹس میں ہوتا ہے۔
ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ چور چھت کے ذریعے اس عمارت کی لفٹ کے لیے بنائی شافٹ سے نیچے اترے۔
نیچے آنے کے بعد کے بعد انہوں نے ایمرجنسی الارم غیر فعال کیے۔اس کے بعد انہوں نے بیسمنٹ میں موجود حفاظتی سلاخوں کو کاٹ دیا۔
ایک فٹ 6 انچ موٹی لوہے کی شیٹ کو کاٹ کر اس جگہ تک رسائی حاصل کی گئی جہاں پر 600 سے زائد لاکر تھے۔چوروں نے 600 میں سے صرف 300 لاکرز کو کاٹ کر اس میں موجود ہیے، زیورات اور قیمتی اشیاء چوری کی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کے لیے چوروں کو 4 دن ملے کیونکہ ان دنوں میں برطانیہ میں ایسٹر کی چھٹیاں تھیں۔
واضح رہے کہ اس طرح کے سیف باکسز میں عمومی طور پر لوگ اپنی قیمتی اشیاء رکھتے ہیں۔
ایک جیولر کے مطابق اس معاملے میں اندر کا کوئی شخص ملوث ہوگا کیونکہ آلارم سسٹم صرف اندر کا ہی کوئی شخص بند کر سکتا ہے۔