سکیورٹی فورسز کے اہلکار گشت کرکے گاڑی میں جارہے تھے کہ اس دوران سڑک کے کنارے ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز پر ہونے والے ایک بم حملے میں کم سے کم چار سکیورٹی اہلکار ہلاک تین زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کرم کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ حملہ جمعرات کو لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شبک میں پاک افغان سرحد کے قریب پیش آیا۔
انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار گشت کر کے گاڑی میں ج
ا رہے تھے کہ اس دوران سڑک کے کنارے ان کی گاڑی ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بن گئی۔
ان کے مطابق حملے میں کم سے کم چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ۔ مرنے والوں میں فرنٹیئر کور کے تین اہلکار اور کرم لیوی کا ایک اہلکار شامل ہے۔ زخمیوں کو قریب ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پشاور میں آرمی پبلک سکول پر ہونے والے طالبان حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی طرف سے کرم ایجنسی کے بعض علاقوں میں کارروائیاں کی گئی تھیں جس میں درجنوں اہلکاروں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
کرم ایجنسی میں ایک عرصہ سے کشیدگی کی کفیت پائی جاتی ہے تاہم حالیہ کچھ عرصہ سے وہاں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جبکہ علاقے کی تمام اہم سڑکیں بھی کھل گئی ہیں۔